نعمتوں پر شکر اور مصائب پر صبر مطلوب ہے
نعمتوں پر شکر اور مصائب پر صبر مطلوب ہے ✍️از حضرت مولانا عبد الرشید صاحب المظاہری شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سراۓ میر اعظم گڑھ یوپی بسم اللہ الرحمن الرحیم انسان اس دنیا میں صبر وشکر دوامروں کے درمیان ہر وقت دائر ہے اللہ کا بندہ اپنے اوپر آنے والے حالات کے لحاظ سے پریشانی یاراحت میں ہوتا ہے پریشانی پر صبر کرتا ہے اور راحت میں خدا کا شکر ادا کرتا ہے اس پر کچھ حالات ایسے ہوتے ہیں جن پر صبر کا مطالبہ ہے کچھ ایسے ہوتے ہیں جن پر شکر کا مطالبہ ہے انسان ہر وقت صبر اور شکر کی دو پہیہ سواری پر سوار ہے انعامات الہیہ تو بے شمار ہیں اور مصیبت کبھی اور کم آتی ہے نعمتوں کے مقابلے میں آزمائش کم ہوتی ہے مگر انسان مصیبت میں بہت جلد گھبراجاتا ہے نعمت پر شکر کرتا ہے تو انسان کا نفع ہے ، مصیبت پر صبر کرتا ہے انسان کانفع ہے ، اللہ تعالی نے دونوں پر جزاء اور بدلہ کا وعدہ فرمایا ہے شکر پر نعمت کا اضافہ مرتب ہوتا ہے صبر پر اللہ کے انعامات کا مستحق ہوتا ہے بندہ خداء ہر حال میں راضی بہ قضا ءخداوندی ہوتا ھے اور جو بندہ اللہ کی تقدیر پر راضی ہو...