سیتامڑھی ضلع کے پریہار ودھان سبھا حلقہ سے شمش شاہنواز کو عظیم اتحاد کا امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ زور شور سے جاری , محمد امین الرشید سیتامڑھی
سیتامڑھی ضلع کے پریہار ودھان سبھا حلقہ سے شمش شاہنواز کو عظیم اتحاد کا امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ زور شور سے جاری , محمد امین الرشید سیتامڑھی (پریس ریلیز6ستمبر ) پورے بہار میں آیندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کی تیاریاں زوروں شور سے جاری ہیں ہر امیدوار اپنی اپنی ٹکٹ کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے وہیں سیتامرھی ضلع جہاں آٹھ ودھان سبھا کی سیٹ ہے پریہار ودھان سبھا حلقہ سے ہر عام وخاص کی نظر عظیم اتحاد کی طرف مرکوز ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے یوتھ آئیکان کانگریس لیڈر شمش شاہنواز کو ٹکٹ یقینی طور پر ملنا چاہیئے کیونکہ شمش شاہنواز ہمیشہ سے اقلیتوں دلتوں اور پچھڑا ورگ کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں زین ال انصاری بھورہا اور غفران و تسلیم چمپارن کے ماب لنچنگ کے ذریعہ قتل معاملے میں انصاف کے لئے سب سے پہلے آواز شمس شاہنواز نے ہی بلند کی تھی اسی پر بس نہیں ہند ، نیپال بورڈ پر تنازعہ کو حل کرنے کیلئے جی جان لگا کر کوشش کرکے معاملہ کو حل کرایا تھا لاک ڈاؤن کے ایام میں آنے والے مزدوروں کو اپنے گھر پہنچا نے کا کام بھی شمش شاہنواز نے انجام دیا تھا بہت غریب پر...